ٹرمپ کا یورپ کے ساتھ تجارتی رکاوٹیں کم کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری ممالک کے ساتھ تجارتی شعبے میں حائل بعض رکاوٹیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یورپ کے ساتھ تجارت کے باب میں نرمی دکھانے کا اعلان یورپی یونین کے ہائی کمشنر جان کلوڈ یونکر سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے باہمی ’تجارتی بیریئر‘ کم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

مُلاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم نے کسٹم اور غیر کسٹم اشیاء کے لین دین میں حائل بعض رکاوٹیں دور کرنے اور گاڑیوں کے سوا دیگر مصنوعات کی تجارت پر سبسڈی صفر تک کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم تجارتی شعبے میں حائل رکاوٹیں مزید کم کریں گے تاکہ کیمیکل، سروسز،ادویات، طبی مصنوعات اور سویا بین کی تجارت آسان بنائی جا سکے۔

قبل ازیں ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپ یونین کے ہائی کمشنر جان کلوڈ یونکر نے وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں طرف کی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی کی شرح کم کرنے اور امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی کشیدگی دور کرنے پر بات چیت کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں