کولمبیا میں منشیات مافیا کا جرمن نسل کی کتیا پر70 ہزار ڈالر کا انعام

منشیات مافیا کے لیے درد سربننے والی کتیا کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کولمبیا میں منشیات کی اسمگلنگ میں سرگرم ایک خطرناک مافیا کی طرف سے منشیات کی اسمگلنگ پکڑنے میں مدد کرنے والی جرمن شیپرڈ نسل کی ایک کتیا کو ہلاک کرنے والے شخص کو قریبا 70 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق کولمبیا میں منشیات سمیت دیگر سماجی اور اخلاقی جرائم میں ملوث ’ Urabeños‘ نامی گروہ کی طرف سے ’سومبرا‘ نامی اس تفتیشی کتیا کوہلاک کرنے والے کو20 کرور بیزو انعام دینے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب کتیا نے مافیا کی کوکین کی اسمگلنگ کی ایک خطرناک کوشش ناکام بنانے میں پولیس کی مدد کی تھی۔

جرمن شیپرڈ نسل کی اس کتیا نے منشیات مافیا کی جانب سے 10 ٹن کوکین کی اسمگلنگ ناکام بنا دی تھی۔ ’ Sombra’ کتیا منشیات بالخصوص کوکین سونگھنے کی غیرمعمولی قدرت رکھتی ہے۔ انسداد منشیات فورس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں مذکورہ مافیا کی منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دی تھیں۔ ایک کارروائی میں اسملگر ایک کشتی کے ذریعے منشیات اسملگ کرنا چاہتے تھے جب کہ دوسری کوشش میں ایک ٹرک میں گاڑیوں کے اسپیرپارٹس کے اندر کوکین کی بھاری مقدار چھپا کر اسمگل کی جا رہی تھی۔

مقامی اخبارات کے مطابق ان دونوں مقامات پر ’سومبرا‘ نے کوکین کی نشاندہی کرکے اس کی اسملنگ ناکام بنا دی تھی جس پر اسمگلروں کو سخت غصہ ہے اور انہوں نے اسے ہلاک کرنے کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ منشیات مافیا کی طرف سے کتیا کو ہلاک کرنے کے انعامی اعلان کے بعد پولیس نے کتیا کی سیکیورٹی سخت کردی ہے اور اسے کسی بھی قسم کے حملے سے بچانے کے لیے کولمیبا کے دارالحکومت میں قائم ’بوگوٹا‘ بین الاقوامی ہوائی اڈے منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جرمن شیپرڈ نسل کی اس کتیا نے شمالی اوقیانوس کے ساحلی علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ کا پتا چلانے کے لیے غیرمعمولی مدد کی جس پر اسے کئی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔

کولمبیا جہاں منشیات کے اسمگلروں کو اپنے جرائم کے لیے کافی مواقع ملتے ہیں ایک کلو کوکین کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 80 ہزار ڈالر تک وصول کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں