ترکی کے ساحل کے نزدیک کشتی اُلٹ جانے سے 6 افراد ڈوب کر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک خبر رساں ایجنسی اناضول نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ ترکی کے مغربی ساحل کے سامنے کشتی اُلٹ جانے سے 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں تین بچّے بھی ہیں۔

ساحلی پولیس نے گزشتہ رات کشتی پر سوار افراد میں سے نو افراد کو بچا لیا تھا۔ البتہ حادثے میں لاپتہ ہو جانے والے ایک شخص کی تلاش کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

خیال ہے کہ مذکورہ کشتی یونان کے جزیرے لیزبوس کی جانب رواں دواں تھی جو ترکی کے ساحل سے تقریبا 20 كلو میٹر کی دُوری پر واقع ہے۔

ساحلی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس جنوری سے جولائی کے دوران کم از کم 54 غیر قانونی مہاجرین ترکی سے یورپ جانے کی کوشش میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں