سعودی عرب میں یمن بھر سے 25 ہزار عازمینِ حج کے استقبال کے انتظامات مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب نے یمن بھر سے آنے والے کم وبیش پچیس ہزار عازمینِ حج کا خیر مقدم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

یمن میں متعیّن سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر نے کہا ہے کہ یمن کی تمام گورنریوں سے عازمین ِ حج زمینی راستے سے مملکت میں جائیں گے۔

یمن کے وزیر برائے مذہبی امور (اوقاف) احمد عطیہ نے کہا ہے کہ عازمین حج دونوں ممالک کے درمیان واقع واحد زمینی گذرگاہ الوضعا کے ذریعے سعودی عرب جائیں گے۔ انھوں نے مزید بتایا ہے کہ یمنی عازمین کے سعودی عرب میں قیام وطعام اور ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔

احمد العطیہ نے مذکورہ اعداد و شمار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سال قریباً پچیس ہزار یمنی عازمین ملک کے تمام علاقوں سے حج کے لیے جائیں گے۔ان میں یمن کی قانونی حکومت کے عمل داری والے علاقوں اور حوثی ملیشیا کے زیرِ قبضہ علاقوں سے آنے والے عازمین شامل ہوں گے۔

احمد العطیہ نے حج انتظامات پر سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے اور یمنی عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ سرحد پار تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیں اور مکہ مکرمہ میں صرف مناسک ِ حج کی ادائی پر توجہ مرکوز کریں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں