شکاگو: گنجان آباد سڑک پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی ریاست شکاگو میں ایک چھوٹے طیارے نے گنجان آباد سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کر ڈالی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ CBS نے ہفتے کے روز بتایا کہ Lake Show Drive کے علاقے میں حکام کو ایک انجن والے طیارے کے پائلٹ کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایندھن ختم ہو جانے کے سبب طیارے کو ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے اور وہ طیارہ اتارنا چاہتا ہے۔

اس کے نتیجے میں حکام نے جمعے کے روز رش کے وقت فوری طور پر سڑک کا ایک حصّہ بند کر دیا تا کہ طیارے کو اترنے کی اجازت دی جا سکے۔

اس طرح طیارہ محفوظ طریقے سے اترنے میں کامیاب رہا جس میں پائلٹ سمیت دو افراد سوار تھے۔ لینڈنگ کے دوران کسی قسم کا حادثہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

صورت حال کنٹرول میں آںے کے بعد حکام نے سڑک کو دوبارہ سے کھول دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں