ایرانی قیادت سے غیر مشروط ملاقات کے لیے تیار ہیں: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایرانی قیادت غیر مشروط بات چیت کے لیے آمادہ ہو تو اس کے ساتھ ملاقات کی جا سکتی ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق ’وائیٹ ہاؤس‘ میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے نکل جانے کے بعد تہران سے تعلقات بہتر بنانے پر غور کرسکتے ہیں مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ ایرانی قیادت لچک کا مظاہرہ کرے اور تعلقات استوار کرنے کے لیے شرایط عاید نہ کرے۔

جب ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملنے کو تیار ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی ایرانی لیڈر سے مل سکتا ہوں۔ میں ملاقاتوں پر یقین رکھتا ہوں، خاص طورپر ایسے حالات میں جب جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یقینا میں ایرانی قیادت سےملاقات کے لیے تیار ہوں، مگرملاقات کے لیے ایرانیوں کو غیر مشروط طورپرآمادہ ہونا پڑے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں