پادری بحران ،دو وزراء کے خلاف امریکی پابندیوں کا جواب دیاجائے گا: ترکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکی نے ایک عیسائی پادری کو زیر حراست رکھنے کے معاملے پر اپنے دو وزراء کے خلاف امریکا کی عاید کردہ پابندیوں کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ترکی کے وزیر انصاف عبدالحمید گل اور وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کے خلاف پروٹیسٹنٹ فرقے سے تعلق رکھنے والے پادری اینڈریو کریگ برونسن کو زیر حراست رکھنے کے الزام میں بدھ کو پابندیاں عاید کردی ہیں۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرس کا کہنا ہے کہ ان دونوں ترک شخصیات نے پادری کی 2016ء میں گرفتاری اور پھر زیر حراست رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

امریکی اقدام کے ردعمل میں ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس غلط فیصلے کو واپس لے‘‘۔اس نے امریکی اقدام کو ایک ’’ جارحانہ مؤقف‘‘ قرار دیا ہے۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو نے وزیر خارجہ مولود شاوش اوغلو کا ایک بیان ٹویٹ کیا ہے۔اس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’امریکا کی ہمارے دو وزراء پر پابندیوں کے نفاذ کی کوشش کسی جواب کے بغیر نہیں رہے گی‘‘۔

مولود شاوش اوغلو نے خود بھی ایک ٹویٹ کی ہے۔وہ لکھتے ہیں:’’ کوئی ترکی کو سبق نہیں پڑھا سکتا۔ ہم کسی کی طرف سے بھی دھمکیوں کو قبول نہیں کریں گے۔قانون کی حکمرانی سب کے لیے ہے اور کسی کو استثنا حاصل نہیں ‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں