.

فلپائنی صدر نے70 لگژری گاڑیوں پر بلڈوزر چڑھا دیے:وڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلپائن کے صدر روڈ ریگو دو تیرتے نہ صرف اپنے اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ ان کے بعض اقدامات بھی کم حیرت انگیز نہیں۔ انہوں نے حال ہی میں 68 انتہائی بیش قیمت لگژری کاروں پر بلڈوزر چڑھا کرانہیں ریزہ ریزہ کردیا۔ ان قیمتی گاڑیوں کی مالیت 55 لاکھ ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ کاروائی جنوبی فلپائن کے علاقے ’کایاگایان‘ میں کی گئی۔ تلف کی جانے والی گاڑیوں میں موٹرسائیکلیں بھی شامل ہیں۔

تباہ کی جانے والی قیمتی کاریں غیرقانونی طور پر اسمگلنگ کے ذریعے ملک میں لائی گئی تھیں۔ ان میں لیمور گیمی، بروش، مرسڈیز اور دیگر کمپنیوں ی کاریں شامل تھیں۔

گاڑیوں پر بلڈوزر چڑھانے کی کارروائی صدر دو تیرتے نے اپنی نگرانی میں کی۔ اس موقع پر صدر دو تیرتےنےکہا کہ ہم دنیا کویہ بتانا چاہتےہیں کہ فلپائن اسمگلنگ کا مرکز نہیں بلکہ یہاں تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔