.

پیٹریاٹ میزائل کے نئے ورژن نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی کمپنیLockheed Martin کے ایک اعلان کے مطابق امریکی فوج کے لیے جاری ہونے والے پیٹریاٹ میزائل کے نئے ورژن نے طویل مسافت پر نشانہ بنانے کے حوالے سے پیٹریاٹ میزائلوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں انگریزی ویب سائٹ Defense News پر نشر ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ PAC-3 MSE کے نام سے سامنے آنے والے نئے پیٹریاٹ میزائل نے گزشتہ ہفتے نیو میکسیکو میں ہونے والے تجربے میں فضا میں سفر کرتے ہدف کو تیزی کے ساتھ مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

لوک ہیڈ مارٹن کمپنی کا کہنا ہے کہ حالیہ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ نیا نظام پہلے سے زیادہ دُوری پر اپنے اہداف کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیا پیٹریاٹ فضا میں دو پروں والے طیارے، کروز میزائل اور بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

امریکی فوج کے ماہرین کے زیر نگرانی ہونے والے تجربات کے دوران 140 کلو میٹر سے زیادہ کی دُوری پر اہداف کو مکمل طور پر نشانہ بنایا گیا۔

لوک ہیڈ مارٹن کمپنی آنے والے دنوں میںPAC-3 MSE کی تیاری میں کئی گُنا اضافہ کرے گی تا کہ امریکی فوج کی طلب اور دنیا بھر میں 12 ممالک کے ساتھ طے پائے گئے معاہدوں کو پورا کیا جا سکے۔