لیبیا کی خواتین ’تشدد‘ اور فرسودہ روایات کا مقابلہ کیسے کر رہی ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا میں سنہ 2011ء کو سابق مردآہن کرنل معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک جہاں افراتفری، بدامنی اور انارکی کا شکار ہوا وہیں خواتین کو اسپورٹس جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ لیبیا کے بہت سے علاقوں پر سخت گیر مذہبی شدت پسندوں کا تسلط ہے۔ یہ لوگ خواتین کو روایتی سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے یا اپنے تشخص اور صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہیں دیتے۔

افراتفری کے اس سات سالہ دور میں بہت کچھ بدل گیا مگر خواتین پر عرصہ حیات مزید تنگ ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود بعض جرات مند خواتین نے ’تشدد‘ اور ’روایات‘ کے چیلنج کا پامردی کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ٹھانی ہے۔

خواتین اپنی جسمانی فٹنس برقرار رکھنے لے لیے روایتی ’الایروبیک‘ ’زومبا‘ ڈانس اور ’یوگا‘کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ دارالحکوت طرابلس کے اسپورٹس ہال کی ایک کوچ ھجی شتی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے جسم کو خوبصورت اور پرکشش بنانے کے لیے جہاں طبی ٹوٹکے استعمال کرتی وہیں وہ جسمانی صحت، وزن کم کرنے اور اسمارٹ جسم کےحصول کےساتھ بدتر نفسیاتی حالات سے گلو خلاصی کے لیے اسپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شتی کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک میں جاری امن وامان کی خراب صورت حال کے باعث پریشیانیوں کا بھی سامنا ہے۔ مسلح گروپوں کے درمیان جاری تصادم خواتین کے جذبے میں رکاوٹ نہیں بنا اور وہ بھرپور طریقے سے ان میں حصہ لے رہی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ خواتین کی صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کا تناسب بڑھ رہا ہے۔ پچھلے سال ان کے اسپورٹس ہال پر ایک ہاون راکٹ بھی گرا مگر اس کے باوجود خواتین نے اپنی سرگرمیاں ترک نہیں کیں۔

لیبیا میں خواتین کی تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر بھی غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہے۔

ایک طالبہ فاطمہ خماس نے بتایا کہ اس نے ساڑھے تین ماہ قبل یہ ورزش شروع کی۔ میں مستقل اور مکمل انداز میں ورزش جاری رکھنا چاہتی ہوں تاکہ میں دکھنے میں زیادہ سمارٹ اور خوبصورت لگوں۔ اس کا کہناہے کہ میرے والد مجھے گھر سے باہر جانے اور یوگا کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے منع نہیں کرتے مگریہ بھی ایک حقیقت ہے کہ لیبیا میں خواتین کی عزت اور جان اب محفوظ نہیں رہی۔ انہیں کئی طرح سے ہراساں کرنے یا انہیں تشدد کے حربوں کا سامنا رہتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں