سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کو امداد میں سہولت کی قرار داد منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی سلامتی کونسل نے گذشتہ روز ایک قرارداد کے مسودے کی منظوری دی ہے۔ امریکا کی طرف سے پیش کردہ اس قرارداد کا مقصد شمالی کوریا پر عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کرنا اور انسانی امداد کو مزید آسان بنانا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا پر عاید کردہ اقتصادی پابندیاں تنہائی کے شکار اس ملک کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔

اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ شمالی کوریا میں ایک کروڑ لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں۔ یہ تعداد ملک کی کل آبادی کا نصف بنتی ہے۔ یو این عہدیدار کے مطابق گذشتہ برس شمالی کوریا میں غذائی سامان کی تیاری میں کمی رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا پر عاید کردہ اقتصادی پابندیاں پیانگ یانگ کےلیے ہونے والی انسانی امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں