پینٹاگون نے امریکی فوجیوں کو "جیولوکیشن" کے استعمال سے روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) کے مطابق امریکی فوج نے مختلف مشنوں میں مصروف اپنے فوجیوں کو اسمارٹ فون اور جسمانی فٹنس جانچنے کے آلات پر geolocation فیچر کا استعمال کرنے سے روک دیا ہے کیوں کہ فوجیوں کے مقام کی نشان دہی ان کے لیے سکیورٹی خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ فیصلہ رواں برس جنوری میں سامنے آنے والے تحفظات کے بعد کیا گیا ہے جب ایک آسٹریلوی محقق کی جانب سے فٹنس ایپلی کیشن Strava کا ڈیٹا زیر تجزیہ لایا گیا اور اس دوران شام اور عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے مقامات کا انکشاف ہوا۔

پینٹاگون کی جانب سے جمعے کے روز جاری ایک میمو میں کہا گیا کہ geolocation کا آپشن ایک "بڑا خطرہ" ہے۔ میمو کے مطابق geolocation آپشن کے ذریعے امریکی وزارت دفاع کے ملازمین اور اہل کاروں کی ذاتی معلومات، ان کے مقامات اور روز مرہ کے معمولات کا انکشاف ہو سکتا ہے۔ اس کے سبب مشترکہ فورس اور اس کے مشن کے لیے خطرے میں اضافہ ہو سکتا ہے"۔

واضح رہے کہ Strava کمپنی کی جانب سے جاری Heat Maps سے کمپنی کی فٹنس ایپلی کیشن پر مبنی آلات پہننے والوں کی دورانِ ورزش نشان دہی ہو رہی تھی اور ان کی جگہ اور ورزش کا وقت ظاہر ہو رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام اور عراق میں بہت سے امریکی فوجی باڈی فٹنس جانچنے کے آلات استعمال کرتے ہیں لہذا مذکورہ نقشوں میں ان کے ٹھکانوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں