ایران پر جانب دارانہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں: چین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے حوالے سے چین نے اپنے ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ بیجنگ جانب دارانہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔

بدھ کے روز چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعاون سے سلامتی کونسل کی کسی بھی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے اور چین کے قانونی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔

چین کا یہ موقف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس علان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جو کمپنیاں ایران کے ساتھ معاملات انجام دیں گی اُنہیں امریکا کے ساتھ تجارتی لین دین سے روک دیا جائے گا۔

چینی وزارت خارجہ نے فیکس کے ذریعے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بھیجے گئے بیان میں کہا کہ بیجنگ ہمیشہ سے جانب دارانہ پابندیوں اور "لانگ آرم پالیسی" کا مخالف رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں