کینیڈا میں زیر علاج سعودی شہریوں کی دوسرے ممالک میں منتقلی جاری: سعودی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کینیڈا میں تعینات سعودی سفیر نایف بن بندر السدیری نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا سعودی عرب سے تعلقات کے بارے میں بیان مثبت ہے ،لیکن سفارتی تنازع کے حل کے لیے ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

السدیری نے العربیہ نیوز چینل سے جمعرات کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں مقیم تمام سعودی شہریوں کو ہر ممکن امداد مہیا کی جائے گی اور وہاں زیر علاج تمام سعودیوں کو دوسرے ممالک میں منتقل کیا جارہا ہے۔ نیز اس ملک میں اپنے خرچ پر زیر تعلیم سعودی طلبہ بھی دوسرے ممالک کو جانے کو تیار ہیں ‘‘۔

قبل ازیں بدھ کو سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کینیڈا کے ساتھ سفارتی تنازع میں مصالحت کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اوٹاوا کو خود اپنی غلطی کا ازالہ کرنا چاہیے۔اس کو سعودی عرب کے ساتھ معاملہ کاری میں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ سعودی مملکت کینیڈا میں اپنے شہریوں کے مفادات کے تحفظ میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ کینیڈا کی حکومت نے اس تنازع کا آغاز کیا تھا اور وہی اس کا اختتام کرے۔اس نے ایک غلطی کا ارتکاب کیا تھا اور اس کو خود اس کو درست کرنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں