.

امریکا نے ترکی کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف دوگنا کر دیا

امریکی لیرہ کی قیمت میں 20 فی صد تک کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی سٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف دو گنا کر دیے ہیں جس کے باعث ٹرکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ لیرا ہمارے مضبوط ڈالر کے مقابلے میں کمزور تھا اور یہ کہ امریکا کے ترکی کے ساتھ تعلقات اس وقت اچھے نہیں ہیں۔

لیرا کی قدر میں کمی پر ترکی کے صدر ایردوآن نے تقریر میں کہا کہ یہ کمی اس مہم کا حصہ ہے جس کی قیادت غیر ملکی طاقتیں کر رہی ہیں۔

حال ہی میں صدر ٹرمپ نے ترکی کے دو اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ یہ پابندیاں دونوں ممالک کے درمیان امریکی پادری کی ترکی میں گرفتاری ہے جس پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمیں ہوئی ہے۔ گذشتہ ایک سال میں اس کی قدر میں 40 فیصد کمی ہو چکی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے ’میں نے ابھی اجازت دی ہے کہ ترکی کی سٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کو دو گنا کر دیا جائے کیونکہ ان کی کرنسی، ٹرکش لیرا، ہمارے مضبوط ڈالر کے خلاف تیزی سے نیچے گرا ہے۔ ایلومینیم پر اب 20 فیصد اور سٹیل پر 50 فیصد ٹیرف۔ اس وقت ہمارے تعلقات ترکی کے ساتھ اچھے نہیں ہیں۔‘

اس اعلان کے بعد عالمی کرنسی مارکیٹ میں یورو 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

ترکی کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے بڑھائے جانے والا ٹیرف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے خلاف ہے۔

’ترکی توقع کرتا ہے کہ دیگر ممبر ممالک بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں گے۔‘