.

امریکی ہوائی اڈے سے بغیر اجازت اڑایا گیا کمرشل طیارہ گر کر تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ائیر پورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کی 'چوری' کی رپورٹ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ملی جبکہ 15 منٹ بعد ہی کیٹرون آئی لینڈ کے قریب سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

امریکی لڑاکا طیارے ایف 15 نے بھی بغیر اجازت اڑنے والے طیارے کا تعاقب شروع کیا، تاہم اس سے قبل ہی وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

اس حوالے سے سی ٹیک ایئر پورٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، 'ایک ایئرلائن کے ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئر پورٹ سے ایک طیارہ اڑایا، جس میں کوئی مسافر نہیں تھا، جو گرکر تباہ ہو گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر معمول کا آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔'

فضائی کمپنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، 'ہم ہورائزن ایئر کیو 400 طیارے کے بغیر اجازت اڑائے جانے کے واقعے سے آگاہ ہیں، لیکن اس میں کوئی مسافر نہیں تھا'