.

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کی پاکستان کے نامزد وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے نامزد وزیراعظم عمران خان کو ملک میں منعقدہ حالیہ عام انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے پارلیمان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کی دوسری جماعتوں سے زیادہ نشستیں جیتی ہیں۔وہ منتخب ہونے کی صورت میں 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی کی 342 ارکان پر مشتمل قومی اسمبلی میں 158 نشستیں ہوگئی ہیں۔اس کو سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کے لیے 172 ارکا ن کی حمایت درکار ہوگی اور ابھی اس کو مزید 14 ارکا ن کی حمایت کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی کے قائدین یہ دعوے کررہے ہیں کہ انھیں اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔