.

یورپ پر حزب اللہ کا مکمل بائیکاٹ لازم ہے: امریکی مرکز برائے انسداد دہشت گردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی فوج کے زیر انتظام انسداد دہشت گردی مرکز کا کہنا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے عسکری ونگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا کافی نہیں۔ رواں ماہ دس اگست کو جاری رپورٹ میں مرکز نے زور دیا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے حزب اللہ کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے اور اس پر وسیع نوعیت کی مالی اور سفارتی پابندیاں بھی عائد کی جائیں۔ مرکز نے یورپی یونین کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کو سفارتی سطح پر تنہا کر دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی میں ایک ایرانی سفارت کار اسد اللہ اسدی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسدی پر الزام تھا کہ وہ پیرس میں ایرانی نظام کے مخالفین کے مجمع کو حملے کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

انسداد دہشت گردی مرکز نے یورپی ممالک کے لیے امریکیوں کے نئے انتباہات پر بھی روشنی ڈالی ہے جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران یورپ کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی مزیدک کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔