دنیا بھر سے فرزندانِ توحید کی حج کے لیے مسجد الحرام میں آمد: تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دنیا بھر سے آنے والے فرزندانِ توحید کی حج کے لیے مکہ مکرمہ میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے مسجد الحرام کے روح پرور مناظر کی تصویر کشی کی ہے۔

عازمینِ حج مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ کا طواف کررہے ہیں۔ وہ مطاف ، مسجد کے دالان اور برآمدوں میں ہر کہیں نظر آرہے ہیں اور عبادت وریاضت میں مصروف ہیں۔

دریں اثناء سعودی عرب کے حج انتظامات کے ذمے دار سرکاری اداروں اور ایجنسیوں کے اہلکار دنیا بھر سے آنے والے اللہ کے مہمانوں کو ہر طرح کی سہولت بہم پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ وہ مکمل یک سوئی اور اطمینان کے ساتھ مناسکِ حج اور دوسرے فرائض ادا کرسکیں ۔

واضح رہے کہ سوموار 20 اگست کو یوم عرفہ ہوگا اور حجاج کرام میدان عرفات میں حج کا رکنِ اعظم وقوف ادا کریں گے۔سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منگل 21 اگست کو منائی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں