سعودی فورسز نے نجران پر داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے سوموار کے روز جنوبی شہر نجران کی جانب یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔

العربیہ نیوز چینل کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے اپنے پیٹریاٹ دفاعی نظام کے ذریعے اس میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔

عسکری ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حوثی ملیشیا نے جان بوجھ کر ایک گنجان آباد رشہری علاقے کی جانب میزائل فائر کیا تھا لیکن دفاعی افواج نے اس کو کسی ہدف پر گرنے سے قبل ہی تباہ کردیا ہے اور اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں سعودی عرب پر میزائل حملے تیز کر رکھے ہیں۔حوثی شیعہ باغی ستمبر 2104ء میں یمن کی قانونی حکومت کے خلاف بغاوت برپا کرنے کے بعد سے سعودی عرب کے جنوب میں واقع سرحدی شہر نجران کی جانب لا تعداد راکٹ اور میزائل فائرکر چکے ہیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں