پوتین اور ٹرمپ تعلقات بہتر بنانے کے لیےعن قریب ملاقات کریں گے: لافروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کشیدگی دور کرنے کے لیے صدر ولادی میر پوتین عن قریب اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے منقولہ بیان میں لافروف کا کہنا ہے کہ امریکا روس باہمی کشیدگی دور کرنے اور تعلقات میں بہتری لانے کے خواہاں ہیں۔ اس حوالے سے جلد ہی دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات ہوگی۔

خیال رہے کہ پچھلے ماہ فن لینڈ کے دارالحکومت ھلسنکی میں ٹرمپ اور پوتین کے درمیان ہونے والی ملاقات کےبعد امریکا کے بعض سیاسی حلقوں نے صدر ٹرمپ کی روس کے حوالے سے پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس تنقید کے بعد ٹرمپ اور پوتین کی باہمی ملاقات رواں سال کے بجائے آئندہ سال کے لیے ملتوی ہوگئی تھی۔

چند روز قبل روسی صدر ولادی میر پوتین نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو دورے کی دعوت دی تھی۔

روس امریکی قیادت سے ملاقات کے ذریعے امریکا اور یورپ کی جانب سے پابندیاں اٹھانے کی راہ ہموار کررہا ہے۔

وزیر خارجہ لافروف نے کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان وزارت خارجہ کی سطح پر رابطے قائم ہیں۔ ہم برابری کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں