.

شاہ سلمان سے نیوم میں مصری صدر السیسی کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کے جدید طرز کے زیر تعمیر شہر نیوم میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کے روز ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ شاہ سلمان نے اس موقع پر مہمان صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔اس سے قبل جب صدر عبدالفتاح السیسی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر نیوم پہنچے تو شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بہ نفس نفیس ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔