.

تاریخی کامیابی : باحجاب مسلم امریکی خاتون کانگریس کی جانب رہ ہموار کرتے ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صومالی نژاد باحجاب امریکی خاتون اِلہان عمر نے منگل کے روز امریکی ریاست مینیسوٹا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ابتدائی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

الہان نے 5 امیدواروں کو شکست دے کر مینیسوٹا میں پانچویں حلقے سے کانگریس کے رکن کی نامزدگی حاصل کی۔

امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 34 سالہ الہان نے 93 فی صد انتخابی حلقوں میں کامیابی حاصل کی اور انہیں 48 فی صد ووٹ ملے۔

ڈیموکریٹک امیدوار الہان نے کانگریس میں پہلی امریکی مسلم خاتون کے طور پر خدمات کی انجام دہی کے لیے اپنی راہ ہموار کر لی ہے۔

مینیسوٹا میں کانگریس کے پانچویں حلقے کی نشست ریپبلکن خاتون رکن کیتھ الیسن نے خالی کی تھی۔ کیتھ نے ملک کے اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے خود کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

صومالی نژاد الہان عمر نے اپنا بچپن کینیائی پناہ گزینوں کے کیمپ میں گزارا۔ وہ 12 برس کی عمر میں ہجرت کر کے امریکا پہنچی تھی۔ الہان نے 2016ء میں ریاستی کونسل کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔