سوڈان :22 طلبہ اسکول جاتے ہوئے دریائے نیل میں ڈوب گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوڈان کے شمالی ضلع کبنہ میں بائیس کم سن طلبہ اسکول جاتے ہوئے دریائے نیل میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

بدنصیب کم سن طلبہ ایک کشتی کے ذریعے اپنے پرائمری اسکول میں جارہے تھے لیکن ان کی کشتی کا انجن بیچ دریا میں خراب ہو گیا۔ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور ڈوب گئی ۔ کبنہ کے ایک مقامی اسپتال کی ملازمہ بھی بچوں کے ساتھ دریا میں ڈوب گئی ہے۔

سوڈان کی سرکاری خبررساں ایجنسی سونا کے مطابق کشتی میں پرائمری اسکول کے چالیس سے زیادہ بچے سوار تھے۔تاہم اس نے باقی اٹھارہ بچوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے کہ آیا انھیں زندہ بچا لیا گیا ہے۔سوڈانی حکام دمِ تحریر دریائے نیل میں ڈوب جانے والے بچوں کی نعشیں نکالنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کی تلاش جاری تھی ۔

مقبول خبریں اہم خبریں