.

قطری عازمین کی حج کے لیے کویت کے راستے سعودی عرب میں آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر سے عازمین حج کی ایک بڑی تعداد کویت کے راستے سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔قطری حکومت نے اپنے شہریوں کو حج کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت دینے میں پس وپیش سے کام لیا تھا اور ان کے مقدس سفر کے لیے روانہ ہونے میں رکاوٹیں ڈالی تھیں۔

قطری حکومت نے عازمین حج کی رجسٹریشن کے لیے اپنی سائٹ کو بلاک کردیا تھا لیکن اس کے باوجود قطری کویت کے راستے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں سعودی وزیر حج اور عمرہ محمد صالح بن طاہر بنتن نے بہ نفس نفیس ان کا خیرمقدم کیا ۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انھیں قطری مہمانوں کے استقبال کی خصوصی طور پر ہدایت کی تھی۔انھوں نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب حج کو سیاسی بنانے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔

دریں اثناء یمن کی قومی فوج کے شہداء کے خاندانوں کا پہلا قافلہ حج کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سعودی حکومت کے مہمان ہوں گے۔

ان کے علاوہ سعودی حکومت کی دعوت پر ایک ہزار فلسطینی بھی حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔ وہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ بھی شاہ سلمان کی ہدایت پر سعودی حکومت کے خصوصی مہمان ہوں گے اور اس کے خرچ پر فریضہ حج ادا کریں گے۔