ٹرمپ اور پوتین اُصولی طور پر شام سے ایران کے نکلنے کی ضرورت پر متّفق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

معروف برطانوی خبر رساں ایجنسی نے امریکی انتظامیہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتین اُصولی طور پر شام سے ایران کے نکلنے کی ضرورت پر متفق ہیں۔

جمعرات کے روز امریکی انتظامیہ کے ایک ذمّے دار نے بتایا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن آئندہ ہفتے جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف کے ساتھ ملاقات میں شام میں ایران کے کردار اور ہتھیاروں کی فراہمی پر روک کا معاملہ زیر بحث لائیں گے۔

یہ ملاقات جولائی میں ہلسنکی میں ٹرمپ اور ولادی میر پوتین کے درمیان سربراہ ملاقات کے بعد ہو گی جس نے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں