.

انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرامریکا کی میانمار پر پابندیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا نے میانمار کی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر فوج کے دو انفنٹری بریگیڈ اور چار دیگر افراد پا پابندیاں عاید کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے میانمار فوج کے انفنٹری بریگیڈ 33 اور 99 پر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہونے پر اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔

اس کے علاوہ میانمار کی فوج کے چار اہم عہدیداروں کو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ میانمار میں روہنگیا نسل کے مسلمانوں پر وہاں کی فوج کے وحشیانہ مظالم پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔ بدترین تشدد اور مظالم کے بعد گذشتہ برس سات لاکھ سے زاید مسلمان نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔