.

عرب اتحاد نے صنعاء میں حوثی ملیشیا کا سام 6 فضائی دفاعی نظام تباہ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کا سام 6 فضائی دفاعی نظام تباہ کردیا ہے۔

عرب اتحاد نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا اپنے فضائی دفاعی نظاموں کا بلا تفریق استعمال کررہی ہے جس سے ہوابازی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

عرب اتحاد کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ ’’ ہم دہشت گرد تنظیموں کو ایسی صلاحیتوں کے حصول کی اجازت نہیں دیں گے جن سے شہری ہوابازی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہوں‘‘۔