.

کوسٹاریکا کے جنوب میں 6.2 شدّت کا زلزلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعے کی شام کوسٹاریکا کے جنوب میں پاناما کی سرحد کے نزدیک آنے والے زلزلے کی شدّت ریکٹر اسکیل پر 6.2 تھی۔

زلزلے کا مرکز گولفیٹو قصبے کے مغرب میں دو کلو میٹر کی دوری پر تھا۔ یہ قصبہ کوسٹاریکا کے دارالحکومت سان خوسے سے 174 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

زلزلہ سطح سمندر سے صرف 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا جس نے اس کی تاثیر کو بڑھا دیا۔

کوسٹاریکا میں فائر فائٹرز کے ترجمان کے مطابق زلزلے کے مرکز کے نزدیک واقع گھروں اور دکانوں میں چیزوں کے گرنے سے معمولی نقصان پہنچا جب کہ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ ریکٹر اسکیل پر 6.2 درجے کا کوئی بھی زلزلہ طاقت اور بھاری نقصانات کا سبب شمار کیا جاتا ہے۔