.

یمنی فوج نے ضلع حیران میں حوثی ملیشیا کا جاسوس ڈرون مارگرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کا ایک بغیر پائیلٹ جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ایس ماڈ نامی یہ ڈرون اس وقت ضلع حیران میں ایک فوجی اڈے کے اوپر پرواز کررہا تھا۔

یمنی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا کے اس جاسوس ڈرون کو فوجی اڈے کے اوپر آنے کے فوری بعد مار گرایا گیا تھا۔

یمنی فوج اس سے قبل بھی ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے مختلف محاذوں پر دسیوں ڈرون تباہ کر چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے یہ ڈرون مناسب ٹیکنالوجی سے لیس نہیں ہوتے ،انھیں یمنی فوج اور قانونی حکومت کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور بالعموم ان میں دھماکا خیز مواد بھی نصب ہوتا ہے۔