عازمینِ حج کی خدمت ہمارے ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے : شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ عازمینِ حج کی خدمت مملکت کے لیے ایک بڑے اعزاز اور شرف کی بات ہے۔

انھوں نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو ضیوف الرحمان کی خدمت اور میزبانی کا عظیم شرف بخشا ہے۔میں عید الاضحیٰ کے موقع پر اللہ سے دعاگو ہوں کہ و ہ ان عازمین کا حج کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچائے اور یہ تمام مسلم اُمہ اور ممالک کے امن وسلامتی کا موجب بن جائے‘‘۔

شاہ سلمان سوموار سے منیٰ میں واقع شاہی محل میں مقیم ہیں اور منگل کے روز وہاں ان سے متعدد شہزادوں ، مفتیِ اعظم ، اسکالروں ،علماء ، شیوخ ، خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سینیر حکام ، وزراء ، حج انتظامات میں حصہ لینے والے فوجی کمانڈروں اور اسکاؤٹس کے لیڈروں نے ملاقات کی اور انھیں عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارک باد پیش کی ۔

سعودی ولی عہد ، وزارتی کونسل کے نائب صدر اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں حج کے دوران میں دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین کو بھر پور خدمات مہیا کرنے پر سعودی فورسز اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

انھوں نے کہا کہ :’’ عازمین اور پوری دنیا حجاج کرام کے لیے آپ کی خدمات کو دیکھ رہی ہے۔یہ آپ کی ذمے داری بھی ہے اور آپ کا اعزاز بھی ۔اللہ تعالیٰ ہی آپ کو اس کا اجر دے گا‘‘۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ’’ ہمیں مسلح افواج کے اہلکاروں کی وطن عزیز اور مقدس مقامات کے تحفظ اور دفاع میں دی جانے والی عظیم قربانیوں پر فخر ہے‘‘۔

اس مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے فرزندانِ توحید 2371675 ہوچکی ہے۔ان میں 1758722 عازمین دوسرے ممالک سے حجاز مقدس آئے ہیں اور 612953 کا سعودی عرب سے ہی تعلق ہے۔ان حجاج میں مردوں کی تعداد 1327127 ہے اور خواتین کی تعداد 1044548 ہے۔

خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی ) کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے عازمینِ حج کی تعداد 34140 ہے ۔یہ حجاج کی کل تعداد کا 1.9 فی صد ہیں۔ جی سی سی کے سوا دوسرے عرب ممالک سے آنے والے حجاج کی تعداد 395410 ہے اور یہ کل تعداد کا 22.5 فی صد ہیں۔

شاہ سلمان کی ٹویٹ کا عکس ۔
شاہ سلمان کی ٹویٹ کا عکس ۔
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں