قطری شہریوں کے لیے بحرین کے ویزوں کا اجرا بند

فیصلے کا اطلاق بحرین میں زیرِ تعلیم قطری طلبہ اور کارآمد ویزے کے حاملین پر نہیں ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بحرین نے قطری حکومت کے جارحانہ اور غیر ذمے دارانہ اقدامات کے ردعمل میں قطری شہریوں کو مملکت میں داخلے کے ویزے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے منگل کو اپنی ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ مملکت بحرین کے خلاف قطر ی حکام کے مسلسل غیر ذمے دارانہ اقدامات کے ردعمل میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور اب عام قطری شہریوں کو ویزے نہیں جاری کیے جائیں گے۔البتہ مملکت بحرین میں زیر تعلیم قطری طلبہ اور کار آمد ویزوں کے حاملین اس فیصلے سے مستثنا ہوں گے‘‘۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ قطری عوام اس فیصلے کا ہدف نہیں ہیں کیونکہ وہ مملکت بحرین میں اپنے بھائیوں کی فطری توسیع ہیں اور ان کے بھائی ہیں ۔

وزارت داخلہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ دونوں برادر عوام کے درمیان بھائی چارگی کے تعلقات کو غیر ذمے دار قطری حکام کے اقدامات سے نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا کیونکہ ان قطری حکام نے تو ہمسائیگی کے اصول اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کو بھی ملحوظ نہیں رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں