لندن کے میٹرو سٹیشن پر فائرنگ، تین افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے کنگزبری ٹیوب سٹیشن پر فائرنگ کے ایک واقعہ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں دہشت گردی کا عنصر نہیں پایا گیا ہے۔

لندن پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور لندن ایمبولینس سروس کو 20 اگست بروز پیر رات پونے دس بجے یہ اطلاع پہنچی تھی کہ کنگزبری روڈ پر فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔"

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تمام مقامی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے تاکہ تحقیقاتی ادارے جائے وقوعہ پر اپنا کام مکمل کرسکیں۔

پولیس کے مطابق اس موقع پر ابھی کوئی حراست عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں