روس کا امریکا پر جوابی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روس نے امریکا کی طرف سے عاید کردہ تازہ پابندیوں کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

روسی نائب وزیر خارجہ سیرگری ریابکوف نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی ماسکو کے خلاف نئی پابندیوں کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں۔ امریکا کی طرف سے امریکی پابندیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور واشنگٹن پرضرور جوابی پابندیاں عاید کی جائیں گی۔

روسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے روس پر سائبر مداخلت اور شمالی کوریا کو تیل کی فروخت کا الزام غیرقانونی ہے۔

وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ بیان میں ریابکوف کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے روس پر بوگس پابندیاں عاید کی گئی ہیں، جن کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔

خیال رہے کہ منگل کے روز امریکا نےمتعدد روسی شہریوں اور دو کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کردیا تھا۔ امریکا کی طرف سے ان افراد اور کمپنیوں پر امریکا کے خلاف سائبر جرائم میں ملوث ہونے اور شمالی کوریا پر عاید کردہ پابندیوں کی خلاف ورزیوں کا الزام عاید کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں