عرب اتحاد نے الحدیدہ کے نزدیک حوثی ملیشیا کا کھلونا کشتی سے حملہ ناکام بنا دیا

اتحاد نے تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کر لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں قانونی حکومت کی عمل داری کے لیے برسرپیکار عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کی کھلونا کشتی سے حملے کی ایک سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔حوثی جنگجو الحدیدہ کی بندرگاہ کے نزدیک بحری جہازوں پر حملہ کرنے والے تھے۔

عرب اتحادی فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا بین الاقوامی جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارتی گذرگاہوں کے لیے کھلونا کشتیوں سے حملوں کے ذریعے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں