’’قطر کے اسرائیل سے اپنے روابط ہیں، افواہیں عرب ممالک کی پھیلا رہا ہے‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ قطر کے ا سرائیل کے ساتھ اپنے روابط ہیں مگر وہ اپنے پڑوسی عرب ممالک کے صہیونی ریاست سے تعلقات استوار کرنے کے بارے میں افواہیں پھیلا رہا ہے۔انھوں نے ایسی افواہیں پھیلانے پر قطر کی مذمت کی ہے۔

انور قرقاش نے جمعرات کو ٹویٹر پر لکھا ہے:’’ دوحہ اپنے پڑوسی ممالک کے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں افواہیں پھیلا رہا ہے جبکہ اس کے اسرائیل سے اپنے روابط کے دستاویزی ثبوت ہیں۔ان میں سے ایک اس کے غزہ کے بارے میں تل ابیب سے روابط ہیں ‘‘۔ وہ مزید لکھتے ہیں:’’ جعلی خبریں اور اندھا پن بے نقاب ہوگیا‘‘۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے جون کے آخر میں قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے خفیہ طور پر ملاقات کی تھی۔ان ذرائع کے مطابق اس ملاقات کا مقصد غزہ کی پٹی کی صورت حال پر غور کرنا تھا۔تب اسرائیلی لیڈر حماس کے ساتھ جنگ بندی کی تجاویز پر غور کررہے تھے۔

روزنامہ الشرق الاوسط نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دونوں وزراء کے درمیان یہ ملاقات قبرص میں ہوئی تھی ۔اس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے سمجھوتے کے حصے کے طور پر غزہ کی پٹی میں ایک بندرگاہ کے قیام کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اسرائیل کے چینل 10 ٹی وی نے بھی گذشتہ ہفتے یہ انکشاف کیا تھا کہ ایویگڈور لائبرمین اور فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی کے درمیان بھی قبرص میں ملاقات ہوئی تھی اور اس میں غزہ کے بار ےمیں بات چیت کی گئی تھی۔

اسرائیلی وزیر دفاع  ایویگڈور  لائبرمین   نے   جون کے آخر میں  قطری  وزیر خارجہ   محمد  بن  عبدالرحمان  آل ثانی سے خفیہ ملاقات کی تھی۔
اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے جون کے آخر میں قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے خفیہ ملاقات کی تھی۔
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں