.

افغانستان: جلال آباد میں خود کش حملہ، 3 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان میں ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز مشرقی شہر جلال آباد میں ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں مبینہ طور پر خود کش بم بار بھی شامل ہے۔

یہ حملہ جلال آباد میں الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے نزدیک ہوا جہاں درجنوں افراد احتجاج کے لیے جمع تھے۔

مذکورہ افراد پارلیمانی انتخابات کے ایک امیدوار کی حمایت کے واسطے اکٹھا ہوئے جس کو انتخابی کمیشن نے مسلح جماعتوں سے تعلقات کے شُبہے میں انتخابی دوڑ سے باہر کر دیا۔

حملے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔