.

شاہ سلمان کی تصویر کے حامل گرم ہوا کے غبارے کی پولینڈ مقابلوں میں شرکت

مقابلوں کے ذریعے عالمی اتحاد اور امن کا پیغام عام کرنا مقصود تھا: انتظامیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مُتحدہ عرب امارات کی جانب سے تیار کردہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تصاویر سے مزین گرم ہوا کا دیو ہیکل غبارہ اپنا پہلا یورپی ٹور مکمل کرنے کے بعد پولینڈ کی فضاء میں اپنے سفر کے اختتام کو پہنچ گیا۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق پولینڈ کے شہر ناؤ نچوف میں 11 عالمی غبارہ میلے میں پہلی بار امارات کی جانب سے ’خادم الحرمین الشریفین‘ کی تصویر سے مزین غبارہ بھی شامل کیا تھا۔ میلے میں حصہ لینے والے دوسرے ممالک میں جاپان، امریکا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق غباروں کے حوالے سے یہ میلہ 3 سے 15 اگست تک جاری رہا۔ اس تفریحی ایونٹ میں سعودی عرب کی طرف سے ’خادم الحرمین بیلون‘ کو کیپٹن عبدالعزیز ناصر المنصوری نے اڑایا جس میں خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے اتحاد اور امن کے پیغام کو عام کرنے پر فخر کا اظہار کیا گیا۔

درایں اثناء خادم الحرمین الشریفین بیلونکے تکنیکی ڈائریکٹر شہاب ناصر المنصوری نے جمہوریہ پولینڈ کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین کی تصویر سے مزین غبارے کو شامل کرنے کی اجازت دینے پر وہاں کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولینڈ کی حکومت نے خادم الحرمین الشریفین کی تصویر سے مزین غبارے میں پنہاں اتحاد کے پیغام کو عالم اسلام، عرب اور یورپی ممالک تک پہنچانے کی منفرد کوشش کی ہے۔

المنصوری کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین غبارے کی پولینڈ میں عالمی میلے میں شمولیت سعودی عرب کی عالمی اور قومی ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی مساعی کا حصہ ہے۔