بحیرہ احمر میں یمنی حوثی ملیشیا کی بچھائی 6 بارودی سرنگیں دھماکوں سے تباہ: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

یمن کی قومی فوج نے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی پانیوں میں حوثی ملیشیا کی بچھائی گئی چھے بارودی سرنگیں نکال کر دھماکوں سے اڑا دی ہیں۔

یمنی فوج کے ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ صوبہ حجہ میں واقع حبل کی بندرگاہ کے نزدیک بحری ٹیموں کو چھے بارودی سرنگوں کا سراغ ملا تھا۔حوثیوں نے انھیں سمندر میں دو میٹر گہرائی میں چھپانے کی کوشش کی تھی لیکن اس کے باوجود فوج نے انھیں نکالنے کے بعد تلف کردیا ہے۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغی بحیرہ احمر میں بارودی سرنگیں بچھا کر یا کھلونا کشتیوں سے حملوں کے ذریعے بین الاقوامی جہاز رانی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ ان کی اس طرح کی تخریبی کارروائیوں سے تجارتی بحری جہازوں کی بحیرہ احمر میں نقل وحرکت کے لیے خطرات پیدا ہوچکے ہیں۔

یمن میں قانونی حکومت کی عمل داری کے لیے برسرپیکار عرب اتحاد نے جمعرات کو حوثی ملیشیا کی کھلونا کشتی سے حملے کی ایک سازش کو ناکام بنا دیا تھا۔اس سے حوثی جنگجو الحدیدہ کی بندرگاہ کے نزدیک بحری جہازوں پر حملہ کرنے والے تھے۔

عرب اتحادی فوج نے کہا تھا کہ حوثی ملیشیا بین الاقوامی جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارتی گذرگاہوں کے لیے کھلونا کشتیوں سے حملوں کے ذریعے خطرہ بنی ہوئی ہے مگر اس نے تجارتی بحری جہازوں کے محفوظ سفر کے لیے ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں