.

ایران کا ایف 5 لڑاکا جیٹ گر کر تباہ ، پائیلٹ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کا ایک ایف 5 لڑاکا جیٹ ملک کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔حادثے میں اس تربیتی طیارے کا پائیلٹ ہلاک ہوگیا ہے مگر اس کا معاون پائیلٹ بچ جانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق یہ لڑاکا جیٹ اتوار کو جنوب مغربی صوبے خوزستا ن میں واقع دیزفل کے ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کے دوران میں گر کر تباہ ہوا ہے۔تباہ شدہ طیارے کے زخمی معاون پائیلٹ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فوری طور پر تربیتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والےا س لڑاکا جیٹ کو پیش آئے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ ایران نے 1979ء کے انقلاب سے قبل امریکا سے ایف 5 لڑاکا جیٹ خرید کیے تھے۔جین آئی ایچ ایس مارکیٹ کے مطابق ان لڑاکا طیاروں میں سے اڑتالیس اب بھی ایران کے زیر استعمال ہیں۔

ایران نے گذشتہ ہفتے اپنے ساختہ پہلے لڑاکا جیٹ کی نمائش کی تھی۔یہ ایف 5 کے قریب قریب مشابہ دکھائی دے رہا تھا۔