.

امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ،4 ہلاک، 10 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جاکسو نیفل میں ایک ویڈیو گیم پر ہونے والے تنازع میں گولیاں چلنے سے کم سے کم 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب ایک ہوٹل سے انٹرنیٹ پر نشرہونے والی ویڈیو گیم نشر کی جا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص بھی موقع پر ہلاک ہو گیا ہے، کوئی دوسرا مشتبہ شخص وہاں پر موجود نہیں تھا۔

واقعے کے فوری بعد پولیس کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ اندھادھند کی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو جائے وقوعہ سے دوررہنے کا مشورہ دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے مگر شہریوں کو وہاں پرآنے جانے میں محتاط رہنا چاہیے۔ پولیس نے ہلاکتوں کی تعداد چار بتائی ہے جب کہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔