.

ٹریزا مے کا ایردوآن سے رابطہ ، شام کے بحران اور ترکی کی معیشت پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کے دفتر کے مطابق برطانیہ تُرکی کی معیشت کو ترقّی پاتا دیکھنا چاہتا ہے اور وہ ترکی کے وزیر مالیات کا خیرمقدم کرے گا۔ یہ بات ٹریزا مے کی ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر بات چیت کے بعد جاری بیان میں بتائی گئی۔

بیان کے مطابق دونوں سربراہان نے شام کے شمال مغرب میں بشار حکومت کی جانب سے عسکری کارروائی میں اضافے اور ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان پر اپنے اندیشوں کا اظہار کیا۔

اس وقت تمام تر نظریں شام کے شمال مغرب میں ترکی کی سرحد کے ساتھ واقع صوبے اِدلب پر مرکوز ہیں جہاں شامی حکومت کی فوج مسلح گروپوں اور ہيئۃ تحرير الشام (سابقہ النصرہ محاذ) کے آخری گڑھ پر بڑے حملے کے لیے عسکری تیاریاں کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ صوبہ شام میں اُن "سیف زونز" کا بھی حصّہ ہے جن کا قیام آستانہ میں روس، ترکی اور ایران کے زیر سرپرستی مذاکرات کے اختتام پر عمل میں لایا گیا تھا۔