بنگلہ دیش میں خاتون صحافی کا گھر کے اندر بہیمانہ قتل، ملزم واردات کے بعد فرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بنگلہ دیش کے ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون صحافی کو ان کے گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے س قتل کر دیا۔

بتیس سالہ سبارنہ نودی ’’آنندا‘‘ نامی نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھیں۔ اس سے قبل وہ بنگلہ زبان کے روزنامہ ’’جگروتو‘‘ سے منسلک رہی ہیں۔

مقتولہ سبارنہ دارلحکومت سے ڈیڑھ سو کلومیٹر کی مسافت پر واقع ’’پبنا‘‘ ضلع کے ’’ردھانگر‘‘ میں مقیم تھیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق سبارنہ کے اپنے شوہر سے تعلقات کشیدہ تھے اور وہ ان دنوں طلاق کے کاغذات ملنے کا انتظار کر رہی تھیں۔ انھوں نے سوگواروں میں نو سالہ بیٹی اور ہزاروں ناظرین چھوڑے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دس سے بارہ حملہ آور منگل کی شب پونے گیارہ بجے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ان کے گھر آئے۔

پبنا پولیس کے ایڈیشنل سپرنٹینڈنٹ ابن میزان کے مطابق سبارنہ نے دروازے پر دستک سن کر کنڈی کھولی تو حملہ آوروں نے اسے قابو کرتے ہی تیز دھار آلے سے وار کئے، جن کی تاب نہ لاتے ہو سبارنہ دنیا سے کوچ کر گئی۔

مقامی افراد نے خون میں لت پت سبارنہ کو ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے پہلے ہی مردہ قرار دے دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پبنا کی صحافی برادری نے خاتون صحافی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں