پانچ سعودی خواتین پائیلٹ قومی فضائی کمپنی میں کام کے لیے لائسنس کے حصول میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی نے پانچ خاتون پائلٹوں کو لائسنس جاری کردیے ہیں اوراب وہ قومی فضائی کمپنی سعودی عرب ائیر لائنز کے طیاروں میں بطورکپتان کام کرسکتی ہیں۔

اتھارٹی کی جانب سے خاتون پائیلٹوں کو طیارے اڑانے کے لیے اجازت ناموں کا اجرا شہری ہوابازی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور یہ شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کے اہدافی مقاصدمیں سے بھی ایک ہے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوا بازی اور اس شعبے میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں میں حال ہی میں خواتین کی ایک بڑی تعدادکو انتظامی نوعیت کی مختلف ملازمتیں دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں