الحدیدہ میں فضائی حملے میں حوثی ملیشیا کے سربراہ کا بھائی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں عرب اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں ایران نواز حوثی باغی گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کا بھائی عبدالخالق الحوثی اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

العربیہ ڈاذٹ نیٹ نے یمن سے موصولہ اطلاعات میں بتایا ہے کہ جمعہ کو علی الصباح عرب اتحادی فوج نے چھٹے انتہائی مطلوب حوثی لیڈر کو الحدیدہ میں باجل ڈاریکٹوریٹ میں ایک فارم میں نشانہ بنایا۔

عبدالخالق حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کا بھائی ہے۔ چند روز قبل اس کا ایک اہم معاون بھی الحدیدہ میں مارا گیا تھا۔

’العربیہ‘ کو یمن کے سرکاری ذریعے سے اطلاع ملی ہے کہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریویتھ کل ہفتے کو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے بعد آئندہ بدھ کو جنیوا میں یمن کی جاری جنگ روکنے کےحوالے سے فریقین کے درمیان اقوام متحدہ کی زیر نگرانی مذاکرات کا اعلان کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں