.

صعدہ گورنری میں الظاھر ڈاریکٹوریٹ حوثی باغیوں سے مکمل آزاد

یمنی فوج کی وسیع فوجی کارروائی میں باغیوں کا بھاری جانی نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے صعدہ کے شمال مغربی ڈائریکٹوریٹ الظاھریہ کو باغیوں سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الظاھریہ ڈائریکٹوریٹ میں یمنی فوج کی باغیوں کے خلاف وسیع فوجی کارروائی کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

میجر جنرل عبدالکریم السدعی کی زیر قیادت یمن کے العروبہ بریگیڈ کے ایک عسکری ذریعے کا کہنا ہے کہ الظاھریہ میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں فوج کو عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے تازہ آپریشن میں صعدہ میں الکحلا، نقیل بن حارث، المجرن، طیبان ، جزاع، الخلبہ اور قمامہ کے مقامات کو بھی باغیوں سے چھڑا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے حجہ گورنری اور رازح ڈائریکٹوریٹ میں بھی باغیوں کو پسپا کر دیا ہے۔ ان دونوں مقامات پر بھی حوثی شدت پسندوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز یمنی فوج کی کارروائی میں باغیوں کا مقامی کمانڈر ابو ضیا اپنے سات ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جب کہ رازح کے مقام پر حوثی لیڈر حسن علی حسن بھی مارا گیا۔