.

امیرِ کویت کا سوموار سے دورۂ امریکا ، صدر ٹرمپ سے بات چیت کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سوموار کو امریکا کے دورے پر واشنگٹن جارہے ہیں جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دونوں ملکوں میں دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا نے اتوار کواس دورے کی اطلاع دی ہے لیکن اس نے دونوں لیڈروں کے درمیان ملاقات کے ایجنڈے کی تفصیل نہیں بتائی ۔شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بحرین کے پڑوسی ملک قطر کے ساتھ جاری سفارتی اور سیاسی بحران کے حل کے لیے مصالحتی کوششیں کی ہیں لیکن ان کی یہ کوششیں ابھی تک بارآور ثابت نہیں ہوسکی۔