.

برازیل : ریو ڈی جنیرو کا تاریخی میوزیم خوف ناک آگ کی لپیٹ میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں واقع مشہور 'نیشنل میوزیم' میں اتوار کے روز آگ بھڑک اٹھی تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مذکورہ میوزیم کا شمار برازیل کے قدیم ترین عجائب گھروں میں ہوتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ آگ اتوار کی میوزیم کے بند ہو جانے کے بعد مقامی وقت کے مطابق 7:30 بجے بھڑکی۔ ریو ڈی جنیرو میں آگ بجھانے والی ٹیموں کے ترجمان کے مطابق آگ بہت تیزی کے ساتھ پھیلی اور عمارت کے اندر آگ پکڑنے والی بہت سی چیزیں ہیں۔ میوزیم میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

نیشنل میوزیم کی عمارت شہر کے شمالی حصّے میں 13 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ آگ بجھانے والی ٹیموں کے جلد پہنچ جانے کے باوجود آگ میوزیم کے اندر سیکڑوں ہالوں تک پھیلتی چلی گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے ایک کیمرہ مین کے مطابق آگ بجھانے کا عمل شروع کرنے کے بعد ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ گزر جانے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔

یہ تاریخی میوزیم 1818ء میں قائم کیا گیا۔ میوزیم میں قدیم نوادرات کی دو کروڑ چیزیں موجود ہیں۔