.

یمنی فوج کا باقم شہر سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرنے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صعدہ گورنری کے علاقے باقم سے ایک اسلحہ گودام سے بھاری مقدام میں اسلحہ، میزائل اور گولہ بارود قبضے میں لیا ہے۔

صعدہ میں یمنی فوج کے ڈائریکٹر سیکیورٹی بریگیڈیئر خالد الخلاسی نے بتایا کہ فوج نے باغیوں سے واپس لیے گئے علاقے میں سرچ آپریشن کےدوران فوجیوں کو باغیوں کا چھوڑا اسلحہ کا گودام ملا۔ اس میں میزائل، بارودی سرنگیں اور دیگر بھاری اسلحہ شامل ہے۔

بریگیڈیئر الخلاسی کا کہنا تھا کہ گودام سےملنے والے اسلحہ میں ھاون راکٹم 23 ملی میٹر دھانے والے راکٹ، بارودی سرنگیں، ریمورٹ کنٹرول مواصلاتی آلات اور دیگر بم شامل تھے۔