.

’حوثیوں کو ’جنیوا‘ مذاکرات میں شرکت پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: گریویتھ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریویتھ نے کہا ہے کہ وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ایران نواز حوثی باغی جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں اور عالمی سفارت کاروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور کوشش ہے کہ جنیوا میں ہونے والے اجلاس کو کامیاب بنایا جاسکے۔

گریویتھ کا مزید کا کہنا تھا کہ یمن میں متحارب فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں قیدیوں کا تبادلہ، انسانی کوری ڈور کا قیام، صنعاء ہوائی اڈے کو کھولنے اور اقتصادی امور کی تجاویز شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنیوا میں جمعہ کے روز یمنی گروپوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات شروع نہیں ہوسکے۔

’العربیہ‘ کے نامہ نگار کئے مطابق یمنی حکومت کا نمائندہ وفد جنیوا میں موجود ہے مگر حوثی باغیوں کے کسی وفد نے تا حال مذاکرات میں شرکت نہیں کی ہے۔